امریکی صدر کو بھر پور کوریج دینے والے ٹی وی نیٹ ورکس نے ٹرمپ کا بائیکاٹ کر دیا

بدلتا ہے رنگ آسمان کیسے کیسے، امریکی صدر کو بھر پور کوریج دینے والے کئی ٹی وی نیٹ ورکس نے ٹرمپ کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ اپنے سترہ منٹ کے خطاب میں عوام کو بھڑکانے اور بے بنیاد دعوؤں کا سیلاب لے آئے تھے، وہ مسلسل اس بات پر زور دے رہے تھے کہ ڈیموکریٹس ان سے الیکشن چوری کرنے کے لئے غیر قانونی ووٹ استعمال کر رہے ہیں۔

امریکی صدر نے یہ باتیں اس وقت کہیں، جب سوئنگ اسٹیٹس میں ووٹوں کی گنتی کے انتہائی مرحلے میں جو بائیڈن کامیابی کے ساتھ آگے بڑھتے نظر آئے۔جس پر متعدد امریکی ٹی وی نیٹ ورکس نے ان کی براہ راست کوریج کو روکتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر غلط اطلاعات عام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا کی ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کو صدر بننے کے لیے صرف 6 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں، امریکا کی چند ریاستوں کے علاوہ دیگر سے نتائج مکمل ہوگئے ہیں، اب تک چودہ کروڑ ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے جس میں ری پبلکن کی پوزیشن مستحکم نظر آرہی ہے۔

اس وقت غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جوبائیڈن 264 الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ مضبوط پوزیشن میں ہیں جبکہ ڈیموکریٹ کے امیدوار اور امریکی صدر ٹرمپ 214 ووٹ ہی حاصل کرسکے۔

امریکی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاست نیواڈا سے اگر ری پبلکن کومزید 6 الیکٹورل ووٹ مل گئے تو جوبائیڈن کو فاتح قرار دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں