بین الاقوامی

کیلیفورنیا میں 20 برس میں سب سے زیادہ شدت کا زلزلہ

امریکا ریاست کیلی فورنیا چھ اعشاریہ چار شدت کے زلزلے سے لرز اٹھی، پانی کی پائپ لائنیں پھٹ گئیں، بجلی کی تاریں گر پڑیں، بعض مقامات پر آگ لگ گئی، چھ ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئےاور کئی بڑے فلمی ستاروں کے گھر بھی متاثر ہوئے۔

جنوبی کیلی فورنیا میں آنے والے زلزلے کا مرکز ہالی ووڈ فلموں کے حوالے سے پہچانے جانے والے شہر لاس اینجلس سے 150 میل دور تھا، جبکہ اس کی گہرائی 8.7 تھی،زلزلے کے باعث زمین گھومتی ہوئی محسوس ہوئی اور چند سیکنڈز تک بڑی عمارتیں بری طرح لرزتی رہیں، شہر میں ایک ہوٹل کو نقصان پہنچا اور اس کا فرش ٹوٹ گیا،امریکن جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے بعد آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے جن کی شدت بالترتیب 4 اعشاریہ 7،ساڑھے تین، 3 اعشاریہ 8 اور 4 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی

لاس اینجلس یا جنوبی کیلی فورنیا میں زلزلے کے باعث کوئی جانی نقصان کی اطلاع تاحال سامنے نہیں آئی،مقامی حکومتوں نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رہنے کیلئے ریسکیو کے تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت کی جبکہ بلند عمارتوں میں رہنے والے مکینوں کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ انہیں زلزلے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،ساری چیزیں حکومتی کنٹرول میں ہیں اور صورتحال معمول کے مطابق ہے

Related Articles

Back to top button