بین الاقوامی
امریکا میں صدارتی انتخابات قریب تر، صدر ٹرمپ کو دھاندلی کے خدشات ستانے لگے

وائٹ ہاؤس کا مقیم کون؟ فیصلہ کن معرکے سات دن ہو گا صدر ٹرمپ کو دھاندلی کے خدشات ستانے لگے ساتھ ہی انتخابات میں اپنی فتح کا دعویٰ بھی کر ڈالا۔
امریکا میں صدارتی انتخابات میں سات روز باقی امریکی صدر ٹرمپ ایک بار پھر دھاندلی کا رونا رونے لگے کہتے ہیں ان کے پارٹی کے رضاکار دھاندلی پر نظر رکھیں گے۔ ڈیموکریٹک نائب صدر کی امیدوار کملا ہیرس نے لوگوں سے باہر نکلنے کی اپیل کی۔
امریکا میں صدارتی الیکشن سے قبل ابتدائی ووٹنگ کی شرح نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے اب تک کاسٹ کئے گئے ووٹوں کی تعداد پانچ کروڑ نوے لاکھ سےتجاوز کر گئی جبکہ امریکا بھر میں ہونے والے تمام سرویز میں ڈیمو کریٹس کو برتری حاصل ہے۔
امریکی صدر نے سارے تجزیے اور سروے مسترد کرتے ہوئے انتخابات میں اپنی فتح کادعویٰ بھی کر ڈالا۔