بین الاقوامی

عمان میں کورونا کیسز میں اضافہ، روک تھام کے لیے نئی پابندیوں کا اعلان

عمان میں کورونا کیسز میں اضافے کو روکنے کے لیے نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

سپریم کمیٹی نے تمام ساحلوں کو تاحکم ثانی بند کرنے کا حکم دےد یا ہے جب کہ کچھ بحال کی گئی سرگرمیوں کو دوبارہ سے بند کیا جارہا ہے۔

ممنوع قرار دی جانے والی سرگرمیوں کی تفصیلات، ان کی نوعیت اور دیگر معلومات جلد ہی شائع کر دی جائیں گی۔
مجاز حکام پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کی شناخت اور تصاویر بھی میڈیا میں جاری کریں گے۔

سپریم کمیٹی نے رات کے اوقات میں لوگوں کی آمد و رفت پر بھی پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس پابندی کا نفاذ 11 سے 24 اکتوبر تک رہے گا۔

رات 8 بجے سے صبح 5 بجے تک شہریوں کے گھروں سے غیر ضروری طور پر نکلنے پر پابندی ہوگی اور ان کی آمد و رفت کو بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button