بین الاقوامی

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ‘ابشر’ پر ویزے کی توسیع سے متعلق بیان جاری کردیا

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وزٹ ویزے کی توسیع کے لیے دو شرائط بتائی ہیں جن کو پورا کرتے ہوئے ‘ابشر’ پر ویزے کی توسیع کی جاسکتی ہے۔

سعودی عرب میں آن لائن پلیٹ فارم ‘ابشر’ پر دو ایسی شرائط ہیں جس پر عمل کرکے مدت ختم ہونے والے وزٹ ویزے کی توسیع کی جاسکے گی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم غیرملکی نے محکمہ پاسپورٹ سے اس کی سرکاری ویب سائٹ پر سوال بھیجا تھا کہ اہلیہ کا وزٹ ویزا ابشر میں 8 نومبر 2020 کو اور پاسپورٹ میں 25 نومبر 2020 کو ختم ہورہا ہے، کیا ابشر کے ذریعے ویزے میں توسیع کرسکتا ہوں؟ جس پر محکمے نے وضاحت کی۔

محکمہ پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ دو شرائط جن میں ویزا توسیع کی مطلوبہ فیس اور شہری کا میڈیکل انشورنس مقررہ ضابطے کے مطابق ہونے پر وزٹ ویزے کی ابشر پر توسیع کردی جائے گی۔

محکمے کے مطابق ویزے کی میعاد ختم ہونے سے 7 روز قبل فیملی وزٹ ویزے اور بزنس وزٹ ویزے رکھنے والوں کو مندرجہ بالا شرائط پوری کرنی ہوگی۔

دوسری جانب محکمہ پاسپورٹ نے سعودی شہریوں اور ان کے غیرملکی اہل خانہ (شوہر یا بیوی، بیٹے بیٹیاں) اور ان کے ہمراہ مملکت میں مقیم گھریلو عملے کو پڑوسی ملکوں سے براہ راست بری سرحدی چوکیوں کے راستے مملکت واپس آنے کی اجازت دی ہے جس کے لیے پیشگی اجازت ابشر پر لینی ہوگی۔

جبکہ مملکت آنے والوں کو مطلوبہ دستاویزات ساتھ لانا ضروری ہوگا۔

Related Articles

Back to top button