بین الاقوامی

سعودی وزیر خارجہ کا چینی ہم منصب سے رابطہ، علاقائی اور عالمی حالاتِ حاضرہ پر تبادلہِ خیال

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے چینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، انہوں نے جی 20 کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی عرب اور چین کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور دوستانہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

فیصل بن فرحان نے اس سال سعودی عرب کی صدارت میں ہونے والے جی 20 کے اجلاسوں اور گروپ میں شامل ملکوں کی کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا- علاوہ ازیں علاقائی اور عالمی حالات حاضرہ بھی زیر بحث آئے۔

فیصل بن فرحان ان دنوں برادر اور دوست ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کرکے اہم امور پر یکجہتی پیدا کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے جمعرات کو اس ضمن میں نائجیریا اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ رابطے کرکے باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا

Related Articles

Back to top button