بین الاقوامی

کورونا ویکسین کا حصول، سعودی عرب کا روس کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا

سعودی عرب نے کورونا ویکسین کے حصول کےلیے روس کے ساتھ معاہدہ طے کرلیا۔

روس نے کورونا ویکسین تیار کرنے کے بعد ملک بھر میں تقسیم کردی تھی جس کے بعد خلیجی ریاست سعودی عرب سے بھی ویکسین فراہم کرنے کےلیے معاہدہ کرلیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ معاہدہ سعودی کیمیکل ہولڈنگ گروپ اور روسی انویسٹمنٹ فنڈ کے درمیان طے پایا، تاہم اس معاہدے کے تحت روسی انویسٹمنٹ فنڈ اور سعودی کیمیکل ہولڈنگ گروپ مملکت میں ویکسین تیار کرنے سے قبل متعلقہ اداروں سے منظوری لیں گے۔

روسی حکام نے سعودی عرب سمیت متعدد ملکوں و ریاستوں کو کرونا ویکسین فراہم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل روس نے دنیا کی پہلی رجسٹرڈ کورونا وائرس ویکسین کی ابتدائی کھیپ اپنے تمام شہروں، قصبوں، دیہاتوں اور دور دراز کے علاقوں میں بھجوانی شروع کردی تھی۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں 165 دوا ساز کمپنیاں کرونا ویکسین تیار کرنے میں لگیں ہوئی ہیں جبکہ صرف چھ کمپنیاں ایسی ہیں جن کی تیار کردہ ویکسین کے کلینکل ٹرائل تیسرے مرحلے میں پہنچ چکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button