X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

بارباڈوس کی حکومت نے برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کو اپنے صدر مملکت کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا

کیریبین ملک بارباڈوس کی حکومت نے برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کو اپنے صدر مملکت کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بارباڈوس نے خودمختاری اور جمہوریہ ملک بننےکی جانب اہم اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے کہا ہے کہ بارباڈوس برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کو اپنے صدر مملکت کے عہدے سے ہٹا کر جمہوریہ بننا چاہتا ہے۔

وزیراعظم بارباڈوس نے کہا کہ ہم ملک میں مقامی سربراہ مملکت لانا چاہتے ہیں، وقت آگیاہےہم برطانوی کالونی کے اسٹیٹس کو ہمیشہ کیلئےختم کر دیں۔

خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ بارباڈوس کے55ویں یوم آزادی پر اہم اعلانات متوقع ہیں اور امکان یہی ہے کہ ملکہ الزبتھ کو صدر مملکت کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.