بین الاقوامی

کاروبار کرنے کی اجازت دینے پر دو شہریوں کے خلاف سعودی حکومت کی سخت کارروائی

سعودی حکومت نے اپنے نام پر غیر ملکی کو کاروبار کرنے کی اجازت دینے پر دو شہریوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

سعودی وزارت تجارت نے سعودی شہری سمیر بن محمد العقیل اور شہری خاتون لولو بنت محمد بن جنیدی پر شامی تارک وطن ماہر قاسم الکبیر کو اپنے نام سے تجارتی ادارہ کھولنے اور اس میں کاروبار کرنے کی اجازت کا الزم ثابت ہوا۔

جدہ میں شامی تارک وطن دونوں سعودیوں کے نام پر قائم ادارے کے تحت اپنے لیے تعمیراتی ٹھیکے لیتا رہا ہے۔

سعودی وزارت تجارت نے تینوں افراد کو عدالت میں پیش کیا جس نے تینوں افراد پر 3 لاکھ 50 ہزار ریال جرمانے کے علاوہ اجازت دینے والے مرد شہری اور شامی غیر ملکی کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

سعودی حکومت کی جانب سے دونوں تجارتی ادارے ہمیشہ کے لیے بند اور ان کا لائسنس منسوخ کر دیا گیا، دونوں شہریوں کو آئندہ کسی بھی تجارتی سرگرمی کا لائسنس نہیں دیا جائے گا۔

عدالت نے قید کی سزا پوری کرنے کے بعد شامی غیر ملکی کو ملک سے بے دخل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

وزارت تجارت نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے مطابق ملوث افراد کے ناموں کی تشہیر مقامی اخبارات میں کی جا رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button