بین الاقوامی

سعودی حکومت نے ملازمین کے لیے نئے ضوابط کا اعلان کردیا

سعودی حکومت نے ملازمین کے لیے نئے ضوابط کا اعلان کردیا۔

سعودی حکومت نے اداروں میں ملازمین کے لیے ڈریس کوڈ کی پابندی کو ضروری قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر افرادی قوت وسماجی بہبود احمد الراجعی نے ڈریس کوڈ کی پابندی کو تمام اداروں کے ملازمین کے لازمی قرار دیا ہے۔

وزیر افرادی قوت نے ڈیوٹی سے متعلق لائحہ عمل کی دفعہ 38 کی پہلی شق میں ترمیم کی ہے جس کے بعد یہ ضروری ہوگیا ہے کہ ہر ادارہ اپنے مرد اور خواتین ملازمین کے لیے ڈریس کوڈ کا تعین کرے اور اس کے استعمال کا پابند بنائے۔

انہوں نے کہا کہ ڈریس سے متعلق ہدایات بورڈ پر تحریر کی جائیں اور بورڈ نمایاں جگہ پر رکھا جائے، ملازمین کو تنبیہ کر دی جائے کہ جو بھی اس کی پابندی نہیں کرے گا اس کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی۔

احمد الراجعی کا کہنا تھا کہ جو ادارہ ڈریس کوڈ کا نظام رائج نہیں کرے گا اور اس کی پابندی نہیں کرائے گا اس کے خلاف باقاعدہ کارروائی ہوگی۔

یاد رہے کہ وزارت افرادی قوت نے نئے ضوابط کے ذریعے سعودی لیبر مارکیٹ کا ماحول بہتر بنانا چاہتی ہے۔

Related Articles

Back to top button