بین الاقوامی

کورونا وائرس سعودی معیشت کو لے ڈوبا، چند ماہ کے دوران شدید نقصان سے دو چار، اہم تفصیلات جانیے

سعودی مملکت کو کورونا وائرس بحران کی وجہ سے بڑا نقصان، تیل کی معیشت گزشتہ چند ماہ کے دوران شدید نقصان سے دو چار رہی ۔

گزشتہ سال جون کی نسبت اس سال جون میں تیل کی برآمدت میں 55 فیصد تک کمی آئی ہے ۔سعودی آرامکو کو جون 2019ء کے مقابلے میں تیل سے حاصل ہونے والی آمدن میں 8 ارب 70 کروڑ ڈالر خسارے سے دو چار ہے ۔

سعودی عرب کے ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ اس خسارے کے باوجود جون میں مئی کے مقابلے میں مجموعی برآمدات میں 19.1 فی صد اضافہ ہوا تھا۔ ان اضافی برآمدات کی مالیت ایک ارب 86 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔

دوسری جانب پاکستان 36 ماہ کیلئے ادھار تیل فراہمی کی سعودی پیشکش سے فائدہ نہ اٹھا سکا۔

سعودی عرب نے پاکستان کو ہر ماہ 27 کروڑ ڈالر ادھار تیل کی پیشکش کی تھی لیکن دستاویز کے مطابق پاکستان 12 ماہ میں صرف 76.8 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل حاصل کرسکا۔

اس سال 9 جولائی کو ادھار تیلکی سہولت کا پہلا سال ختم ہوگیا، رواں مالی سال بھی پاکستان صرف ایک ارب ڈالر کے ادھار تیل کا خواہش مند ہے۔

ادھار تیل کی سہولت کا اعلان نومبر 2018 میں کیا گیا،جولائی 2019 سے پاکستان کے لیے ادھار تیل کی سہولت کا باقاعدہ آغاز ہوا۔

ذرائع کے مطابق ادھار تیل کی سہولت اسلامی ترقیاتی بینک کے ذریعے مل رہی تھی۔

Related Articles

Back to top button