سعودی عرب نے پروازوں سے متعلق بڑا اعلان کر دیا
گاکا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اتوار31مئی سےڈومیسٹک پروازیں بحال کردی جائیں گی اور بحالی سےقبل ملکی ائیرپورٹس پرتمام حفاظتی اقدامات مکمل کرلیےگئے ہیں۔
سعودی ائیرپورٹس پرفضائی آپریشن2مراحل میں بحال کیاجائےگا، 2ہفتےکےدورانیے کے پہلے مرحلے میں آدھے ائیرپورٹس کھولےجائیں گے جب کہ دیگرائیرپورٹس پر ڈومیسٹک پروازیں دوسرےمرحلےمیں کھولی جائیں گی۔
کورونا کے باعث21مارچ کو ڈومیسٹک پروازوں پرپابندی عائد کی گئی تھی اور اب 2 ماہ10دن بعد اندرون ملک پروازیں بحال کی جارہی ہیں۔
گاکا کے مطابق سعودی ائیرپورٹس سے ڈومیسٹک پروازیں صبح 8 تا شام 6 بجے تک آپریٹ ہوں گی، تمام نیروباڈی طیاروں کوپرواز سے100منٹ پہلےجراثیم سےپاک کیاجائے گا۔
وائیڈباڈی طیاروں کو پرواز سے145منٹ پہلےجراثیم سے پاک کیاجائےگا، ماسوائے بزنس اور فرسٹ کلاس میں 2 مسافروں کے درمیان ایک نشست خالی ہوگی۔