بین الاقوامی

لاپتا امریکی کانٹریکٹرسے متعلق طالبان کی وضاحت، امریکا کی پاکستان سے مدد کی درخواست

طالبان نے امریکی کانٹریکٹر مارک فریرچز کی گمشدگی سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ امریکی کانٹریکٹر رواں برس جنوری کے آخر میں افغانستان میں لاپتا ہو گیا تھا۔ طالبان کے سیاسی ترجمان سہیل شاہین نے اتوار کے روز کہا کہ طالبان کو اس لاپتا امریکی سے متعلق کوئی علم نہیں ہے۔

خصوصی امریکی مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے اس سلسلے میں پاکستان سے مدد کی درخواست بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان ایک امن معاہدہ فروری کے آخر میں طے پایا تھا، تاہم اب تک یہ معاہدہ کئی طرح کے مسائل کا شکار رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button