بین الاقوامی

بحرینی خاندان پر ٹوٹ گئی قیامتِ صغریٰ، حکومت بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئی

بحرین میں ایک ہی خاندا ن کے 16 افراد کورونا کی بیماری کا شکار ہو گئے۔

ایک بحیرینی خاندان افطار کی دعوت پر اکٹھا ہوا۔ ان میں سے ایک شخص کورونا سے متاثر تھا، جس کی وجہ سے افطار کی اس تقریب میں موجودتمام افراد کورونا سے متاثر ہو گئے۔ وزارت صحت کے مطابق ان افراد نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اجتماعی دعوت میں شرکت کی۔

اس دوران سماجی فاصلے کو بھی نظر انداز کیا گیا، جبکہ ماسک اور گلوز پہننے جیسی احتیاطی تدابیر بھی اختیار نہ کی گئیں، جس کا نتیجہ اس خاندان کے 16 افراد میں کورونا کی تشخیص کی صورت میں ظاہر ہوا ہے۔ متاثرہ افراد میں بچوں کے علاوہ بوڑھے بزرگ بھی شامل ہیں۔ وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مملکت میں مزید 179 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

جس کے بعد مجموعی گنتی 4,774 تک پہنچ گئی ہے۔ نئے مریضوں میں سے تارکین وطن کی گنتی 157 ہے جبکہ مقامی افراد کی گنتی 22ہے۔ گزشتہ روز چھ مریض صحت یاب ہو گئے، اس طرح مملکت میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی کُل تعداد 2,055 ہو گئی ہے۔ جبکہ وفات پانے والے کورونا مریضوں کی گنتی 8 ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امارات میں بھی اسی نوعیت کا ایک واقعہ پیش آیا تھا۔

جب ایک ہی خاندان کے 30 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ خاندان کے ایک گھرانے نے اپنے رشتہ دار گھرانے کو افطار کی دعوت پر بُلایا۔ حالانکہ حکومت کی جانب سے5 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد ہے۔

مگر اس اماراتی خاندان نے سنگین غفلت کا مظاہرہ کیا۔ بعد میں جب اس خاندان کے چند افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی تو باقی افراد کے بھی ٹیسٹ لیے گئے، جن کے ٹیسٹ پازیٹو آگئے۔ مجموعی طور پر اس خاندان کے 30 افراد کورونا کا شکار ہو گئے ہیں جن میں 2 ماہ کے شیر خوار بچے سے لے کر بزرگ افراد بھی شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button