بین الاقوامی

سعودی عرب میں کون سے 6 افراد کرپشن کے الزام میں ہوئے گرفتار؟ اہم خبر آ گئی

سعودی عرب کے ادارہ انسداد کرپشن نے وزارت سیاحت اور صحت کے دو عہدیداروں سمیت کرپشن کے الزام میں 6 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ادارے نے کہا ہے کہ ’وزارت صحت کے دو اہلکاروں نے کورونا وائرس کے انسداد کے لیے حکومتی فنڈ سے ذاتی فائدہ اٹھایا ہے۔

دوسری طرف ادارہ انسداد کرپشن نے ایک عسکری شعبے سے تعلق رکھنے والے اہلکار کو گرفتار کیا ہے جس نے اپنے منصب سے فائدہ اٹھا کر وزارت صحت میں کام کرنے والے اپنے ایک رشتہ دار کے تعاون سے جعلی کرفیو پاس جاری کیے۔

ادارے نے کہا ہے کہ اس کیس میں ایک غیر ملکی بھی گرفتار ہوا ہے جس کے توسط سے جعلی کرفیو پاس 93 ہزار ریال میں فروخت کیے گیے۔

ادارے نے کہا ہے کہ مذکورہ کیس ابھی تفتیش کے مراحل میں ہے جس کے متعلق مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button