بین الاقوامی

سعودی فرمانروا کا نجی کمپنیوں کے ملازمین کیلئے بڑا اعلان، تنخواہ اب کرے گی حکومت ادا

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وائرس کی وجہ سے بند نجی کمپنیوں کے ملازمین کو حکومت کی جانب سے 60 فیصد تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وائرس کے باعث بند صنعتوں کے نجی ملازمین کو بیروزگار ہونے سے بچانے کے لیے 60 فیصد تنخواہ حکومت کی جانب سے ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شاہی فرمان میں صنعت کاروں کو اپنے ملازمین کو برطرف نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مشکل گھڑی میں تین مہینے کے لیے حکومت ان ملازمین کی ماہانہ تنخواہ کا 60 فیصد تک ادا کرے گی۔

سعودی وزیر خزانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے باعث صنعتیں بند ہیں اور ڈیلی ویجز اور تنخواہ دار ملازمین کے بیروزگار ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے اس لیے صنعت کاروں کو یہ رعایت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار 39 ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے 25 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ مکہ، مدینہ، طائف اور دمام سمیت دیگر شہروں میں کرفیو نافذ ہے۔

Related Articles

Back to top button