بین الاقوامی

کورونا وائرس:چینی حکام کا مرنے والوں کو خراج تحسین پیش، قومی پرچم بھی سرنگوں

چینی حکام نے جان لیوا کورونا وائرس کے باعث مرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے ملک بھر میں یوم سوگ منایا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے سب سے پہلے چین میں تباہی مچائی تھی جس کے نتیجے میں 3300 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 80 ہزارسے زیادہ افراد متاثر ہوئے تھے۔

چین سے ساری دنیا سے رابطہ منقطہ ہونے کے باوجود ایک ماہ کی مستقل جدوجہد و عزم و ہمت کے ساتھ ملک بھر میں وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پایا جس کے باعث ملک میں کورونا میں مبتلا افراد کی تعداد میں کمی واقع ہونا شروع ہوئی۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے اموات پر یوم سوگ منایا جارہا ہے، یوم سوگ کے موقع پر چینی صدر اور اعلیٰ قیادت وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

دنیا بھر میں چین کے سفارتخانوں پر چینی پرچم بھی وائرس میں مبتلا ہوکر مرنے والوں کی یاد میں سرنگوں کردئیے گئے جبکہ چین میں شہریوں اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے تین منٹ تک سب کچھ روک دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی شہریوں نے مرنے والوں کے احترام میں سائر اور گاڑیوں کے ہارن بجائے جبکہ ٹرینیں، ٹریفک اور بحری جہاز تک روک دئیے گئے۔

Related Articles

Back to top button