بین الاقوامی

کورونا وائرس کے متعلق برطانوی شاہی جوڑے کا اہم پیغام

برطانوی شہزادے ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے کورونا وائرس کے دوران دماغی صحت کا خاص خیال رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا کہ گزشتہ چند ہفتے سب کے لیے بے چین اور پریشان کن رہے، ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا اور دماغی صحت کا خیال رکھنے کے لیے راستہ تلاش کرنا ہوگا۔

شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کی تصدیق، برطانیہ میں سخت تشویش

ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا کہ ہر روز آسان اقدامات کرتے ہوئے ہم سب آنے والے وقت کے لیے تیار ہو سکتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی شاہی خاندان کی جانب سے ایک ویب سائٹ بھی تیار کی گئی ہے جس میں تفصیل سے بیان کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران دماغی دباؤ سے کیسے بچا جا سکتا ہے اور اس دوران اچھی دماغی صحت کیسے برقرار رکھی جائے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل برطانیہ کے شہزادہ چارلس کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے جو اب تک اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی شخصیت ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button