بین الاقوامی

اسرائیلی فوج کی غزہ کے سکول پر بمباری، 95 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری کرتے ہوئے اسپتال، اسکول، امدادی مراکز اور ایک کیفے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 95 فلسطینی شہید ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں اس وقت ہوئیں جب اسرائیلی بحریہ نے ایک کیفے پر بمباری کی، جس میں 39 افراد جاں بحق ہوئے۔ شہدا میں معروف فلسطینی فلم ساز، ڈائریکٹر اور صحافی اسماعیل ابوحطب بھی شامل ہیں، جو غزہ کے مظلوم عوام کی آواز سمجھے جاتے تھے۔

حملے میں ایک خاتون صحافی بھی شدید زخمی ہوئیں، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 56 ہزار 531 فلسطینی شہید جبکہ 1 لاکھ 33 ہزار 642 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

مسلسل بمباری اور محاصرے کے باعث انسانی بحران بدترین صورت اختیار کر چکا ہے۔

دوسری جانب ائمز آف اسرائیل نے اسرائیلی سفارتکار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے اسرائیلی وزیراعظم آئندہ ہفتے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

اخبار نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔

Related Articles

Back to top button