X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کا ٹیلی فونک رابطہ

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فونک رابطہ۔ دونوں صدور نے ایران اسرائیل جنگ کے سفارتی حل پر زور دیا۔ روسی صدارتی دفترکریملین کے حکام کے مطابق روسی صدرپیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کی ٹیلی فونک گفتگو میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا اور ایران پراسرائیلی حملےکی سخت…

کریملن حکام نے بتایا ہے کہ پیوٹن اور شی جن پنگ نے اتفاق کیا ہے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق تمام مسائل کا کوئی فوجی حل نہیں، ایران کا جوہری مسئلہ سیاسی و سفارتی ذرائع سے حل کیا جا سکتا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی اقدامات کی سخت مذمت کی، اسے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔

صدر شی جن پنگ نے کہا وہ ایران کے معاملے پر روسی ثالثی کےحق میں ہیں۔

دونوں رہنماوں نے کینیڈا میں ہونے والی جی سیون اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

کریملن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ روسی صدرپیوٹن جنگ عظیم دوم کی تقریبات سے متعلق اجلاس میں شرکت کیلئے چین کا دورہ کریں گے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.