بین الاقوامی
ایران پر اسرائیلی جارحیت، آئندہ 2 ہفتے انتہائی اہم

ایران پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے جبکہ امریکی صدر کا آئندہ دو ہفتے میں اہم فیصلہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔ ترجمان وائٹ ہاوس نے پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ اسرائیل ایران کشیدگی پر امریکی پالیسی زیر غور ہے۔صدر ٹرمپ مشرق وسطیٰ کی صورت حال میں امریکی کردار کا فیصلہ آئندہ دو ہفتے میں کریں گے۔
ایران سے مذاکرات کا امکان ہے، فیصلہ اُسی کی بنیاد پر ہوگا ،امید ہے یورپی ممالک ایران تک صحیح امریکی پیغام پہنچائیں گے۔
کیرولین لیویٹ کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ پر بھروسہ رکھیں، اُن کی بصیرت غیر معمولی ہے۔
ایران کے پاس ایٹم بم بنانے کے لیے تمام سامان موجود ہے، ایران کو ایٹم بم بنانے کے لیے سپریم لیڈر کے حکم کی ضرورت ہے ،