X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

مودی کی ’ملٹی الائنس‘ حکمت عملی ناکام ، کسی ملک نے بھی بھارت کا ساتھ نہ دیا

آپریشن سندور میں بھارت کی شکست، عالمی سطح تنہائی پر تنہائی کا شکارہو گیا۔مودی کی ’ملٹی الائنس‘ حکمت عملی ناکام ، کسی ملک نے بھی بھارت کا ساتھ نہ دیا۔ بھارت کی فوجی برتری کا دعویٰ دنیا کو قائل نہ کر سکا،میدان میں پاکستان بازی لے گیا۔

آپریشن سندور کی ناکامی اور مودی کی سفارتی نااہلی کے نتیجے میں بھارت عالمی سطح پر تنہا ہو گیا۔

بھارت کی سفارتی ناکامی پر دی وائرنے کڑی تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ مودی کی ’ملٹی الائنس‘ حکمت عملی ناکام ، کسی ملک نے بھی بھارت کا ساتھ نہ دیا۔

چین نےآپریشن بنیان المرصوص میں پاکستان کی کھل کے حمایت کی، چین نے پاکستان کے فضائی دفاع اور سیٹلائٹ تصاویر فراہم کرنے میں بھرپور مدد فراہم کی۔

دی وائر نے رپورٹ کیا کہ بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کے اشارے پر چین نے براہمپترا کا پانی روکنے کا عندیہ دیا۔

اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں بھی بھارت کی کوششیں بری طرح ناکام ہوئیں، اقوام متحدہ کی پریس ریلیز میں حملہ آور دہشت گرد گروپ یا پاکستان کا ذکر تک شامل نہ کیا گیا۔

ٹرمپ کی مداخلت نے بھارتی میڈیا کی جنگی جنونیت پر مبنی بیانیے کو خاک میں ملا دیا۔۔

دی وائر کے مطابق صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اٹھا کر پاکستان کے مؤقف کو تقویت دی،ٹرمپ کی مداخلت نے بھارت کی عالمی طاقت بننے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

ٹرمپ اور سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کیوریلا نے پاکستانی قیادت کی کھل کر تعریف کی ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو واشنگٹن میں عسکری اور حکمت عملی کی مضبوط شراکت داری کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

بھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششیں ناکام، سفارتی سطح پر پاکستان کی حمایتی بڑھتے جا رہے ہیں، جن میں امریکہ بھی شامل ہے۔۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.