بین الاقوامی

یہود و ہنود کا گٹھ جوڑ بے نقاب

یہود و ہنود کا گٹھ جوڑ بے نقاب،مودی حکومت کی اسرائیل نوازی کی اصل وجہ سامنے آگئی۔ بی بی سی کے مطابق حائیفہ پورٹ کاستر فیصد حصہ اڈانی گروپ کے ہاتھوں میں ہے، بندرگاہ کا تیس فیصد حصہ اسرائیل کے ایک کاروباری گروپ کے پاس ہے۔

بی بی سی کی تہلکہ خیز ویڈیو نے بھارت اسرائیل اتحاد کے خفیہ معاشی رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔

اسرائیل کی بندرگاہ پر بھارتی قبضہ، حائیفہ بندرگاہ پر اڈانی گروپ کی سرمایہ کاری سامنے آ گئی۔

حائیفہ پورٹ کا ستر فیصد حصہ اڈانی گروپ کے جبکہ بندرگاہ کا تیس فیصد حصہ اسرائیل کے ایک کاروباری گروپ کے پاس ہے۔۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بندرگاہ اڈانی گروپ نے دو ہزار تیس میں حاصل کی تھی۔

حائیفہ اسرائیل کا تیسرا بڑا شہر ہےجس میں اسرائیل کی سب سے بڑی آئل ریفائنری اور اہم بندر گاہ ہے، حائیفہ میں گوگل اور مائکروسافٹ جیسی ٹیک کمپنیوں کے دفاتر بھی ہیں۔۔

انیس سو اسی سے جاری را و موساد کا تعاون، مودی دور میں باضابطہ دفاعی اور انٹیلیجنس اتحاد میں بدل چکا ہے۔

مودی حکومت اسرائیل کی پراکسی بن چکی ہے، اسرائیلی ٹیکنالوجی کے ذریعے بھارتی ایجنسیاں جاسوسی کا کام کرتی ہیں۔

آپریشن بنیان المرصوص اور معرکہ حق کے دوران بھارتی افواج کا اسرائیلی ٹیکنالوجی کا استعمال، یہود و ہنود کے مضبوط گٹھ جوڑ کا منہ بولتا ثبوت بن چکا ہے۔۔

Related Articles

Back to top button