ایران کا اسرائیل پر مزید 30 میزائلوں سے بڑا حملہ، سائبر اٹیک سے آئرن ڈوم ہیک

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ تل ابیب، یروشلم اور شیرون میں میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں جہاں دھماکے سنے گئے ہیں۔
ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی سرزمین پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کیے جانیوالے اسرائیلی ائر بیسز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایران نے قاتل نیتن یاہو کو ناکوں چنے چبوا دیئے۔ ایرانی ہیکرز نے غرور کی علامت آئرن ڈوم کو ناکارہ بنا دیا جس سے اسرائیلی دفاعی نظام تل ابیب پر ہی میزائلز برسانے لگا۔
ایران نے اسرائیلوں کے موبائل فونز اور ٹی وی چینل کو ہیک کیا۔ ایرانی میزائلز نے اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر کو خاک کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔
سائبر حملوں سے صیہونی ریاست میں شدید خوف و ہراس ، نیتن یاہو سرکار پریشان ہو کر امریکا، برطانیہ اور یورپ سے مددکی بھیک مانگنے لگا۔
ایرانی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق ایرانی ہیکرز نے آئرن ڈوم میں تکنیکی مداخلت کے بعد دفاعی میزائلوں کا رخ پلٹ دیا ، جس سے تل ابیب سمیت مختلف علاقوں میں دھماکے ہوئے۔
آئرن ڈوم کو ہیک کیے جانے پر عالمی خبر ایجنسی رائٹرز کی جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تل ابیب سے فائر کیے گئے میزائل فضاء میں بلند ہو تے ہی واپس زمین کی طرف آتے ہیں،
ایران نے میزائل حملوں کے بعد اسرائیل پر کامیاب سائبر حملے بھی کیے ہیں ، اسرائیلی ٹی وی چینل ون فور کو براہ راست نشریات کے دوران ہیک کیا گیا۔
چینل میں عجیب و غریب آوازیں سنائی دیں، براہ راست نشریات کرنے والے اینکر حیرانی سے دیکھتے رہے۔
ایران کے سائبر حملوں میں اسرائیلی شہریوں کے موبائل فونز بھی نشانہ بنے ہیں، اسرائیلی شہریوں کو پناہ گاہوں میں جانے اور ایندھن ذخیرہ کرنے کے پیغامات موصول ہوئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیلی لاجسٹک ہیڈکوارٹرز پر بھی میزائل داغے جس سے ملٹری انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر مکمل تباہ ہو گیا۔