بین الاقوامی
ایران کا اسرائیل پر بڑا سائبر حملہ، بڑے سسٹمز ہیک

ایران نے میزائل حملوں کے بعد اسرائیل پر سائبر حملہ بھی کردیا۔ اسرائیلی ٹی وی چینل ون فور لائیو پروگرام کے دوران مبینہ طور پر ہیک کر لیا گیا۔
عجیب و غریب آوازیں سنائی دیں، براہ راست نشریات کرنے والے اینکر حیرانی سے دیکھتے رہے۔
ایران کے سائبر حملوں میں اسرائیلی شہریوں کے موبائل فونز بھی نشانہ بنے ہیں۔
اسرائیلی شہریوں کو پناہ گاہوں میں جانے اور ایندھن ذخیرہ کرنے کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔
اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ یہ ایران کا سائبر حملہ ہے، عوام اس پر توجہ نہ دیں۔