بین الاقوامی
امریکی صدر کی ایرانی شہریوں کو تہران خالی کرنے کی وارننگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو تہران خالی کرنے کی وارننگ دے دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران سے کہا تھا کہ نیوکلیر ڈیل پر دستخط کردیں، انہیں ایسا کرنا چاہیے تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے بارہا کہا تھا مگر ایسا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسانوں جانوں کا ضیاع شرم کی بات ہے۔
ایران کسی صورت نیوکلیئر ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔ اپنے پیغام میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو خبردار کیا کہ ہر شخص تہران خالی کردے۔