بین الاقوامی

ٹرمپ کا دورہ کینیڈا مختصر کرکے وطن واپسی کا فیصلہ

مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں بڑی تبدیلی کا امکان پیدا ہوگیا، امریکی صدر کا کینیڈا میں جی سیون اجلاس میں شرکت مختصر کر کے واشنگٹن کا فیصلہ کرلیا۔ امریکی صدر ٹرمپ کاکہنا ہے کہ کچھ خاص وجوہات کی بنا پر جلد وطن واپسی ہورہی ہے

خبرایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے واشنگٹن میں نیشنل سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلا لیا۔ ٹرمپ نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کو اجلاس کے لئے تیار رہنے کا حکم دےدیا۔

امریکی ٹی وی کے مطا بق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایرانی حکام سے جلد ازجلد ملاقات کا اہتمام کریں۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ مشرق وسطی کی صورتحال کے سبب صدر ٹرمپ جی سیون اجلاس میں شرکت مختصر کرکے واپس امریکا جارہے ہیں۔

ٹرمپ کا جی 7 اعلامیے پر دستخط کرنے سے انکار:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل ایران کشیدگی پر جی 7 اجلاس کے اعلامیے پر دستخط نہیں کریں گے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کینیڈا میں ہونے والے جی 7 اجلاس کے اعلامیے پر دستخط نہیں کریں گے جس کے مسودے میں اسرائیل ایران تنازع میں کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اعلامیے کے مسودے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران کے پاس کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں ہونا چاہیے۔اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

مسودےمیں توانائی کی منڈیوں سمیت مارکیٹ کےاستحکام کےتحفظ کاعہد بھی شامل ہے۔

جی 7 اجلاس کےموقع برطانوی وزیر اعظم کےسا تھ گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو معاہدے پر دستخط کرنے چاہئیں، یقینی بنانے جا رہے ہیں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔

دوسری جانب صدرٹرمپ نے کینیڈا میں جی 7 اجلاس میں شرکت مختصر کر کے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے، وہ آج واشنگٹن واپس آئیں گے اور اہم معاملات میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ جی 7 اجلاس 15 جون سے شروع ہوا اور آج اس کا اختتام ہوگا۔

Related Articles

Back to top button