بین الاقوامی

ایران نے تل ابیب اور حیفہ پرمزید میزائل اور ڈرونز داغ د یئے، کئی عمارتیں تباہ

ایران نے اسرائیل پر رات روشن کر دی ، اسرائیل پر ایک اور بڑا ہائبرڈ حملہ کر دیا۔ میزائل اور ڈرونز برسا دئیے، تل ابیب اور حیفہ میں سائرن گونج اٹھے۔ جس کے باعث حیفہ ریفائنری بند کر دی گئی، حملے کے باعث تین ملازم ہلاک ہو گئے ہیں۔

اسرائیل نے اپنے شہریوں کومحفوظ پناہ گاہوں کے قریب جانے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ ایرانی حملوں میں اب تک ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد چوبیس ہوگئی، چھ سو سے زائد زخمی ہوگئے۔

آپریشن وعدہ صادق سوم کے تحت تازہ حملے ان مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر بھی کیے گئے ہیں، امریکی سفارتخانے کے قریب میزائل حملہ کیا گیا۔

عمارت کو معمولی نقصان پہنچا، اہلکار محفوظ رہے جبکہ اسرائیل نے اپنے تمام ایئرپورٹس اور فضائی حدود بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

Related Articles

Back to top button