امریکا مختلف مقامات سے دیگر فوجی وسائل بھی مشرق وسطیٰ منتقل کر رہا ہے، برطانیہ نے بھی مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورت حال کے پیش نظر جنگی طیارے بھیجنے اور مزید فوجی نفری تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی فضائی دفاعی نظام اور مشرق وسطیٰ میں امریکی نیوی نے جمعہ کو اسرائیل کی طرف جانے والے ایرانی بیلسٹک میزائلوں کو مار گرانے میں اسرائیل کی مدد کی تھی۔
امریکا کے پاس خطے میں پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام اور ٹرمینل ہائی ایلٹیٹیوڈ ایئر ڈیفنس سسٹمز دونوں ہیں، جو بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اے پی کے مطابق امریکی بحری اثاثے بھی اسرائیل کی مدد میں کر رہے ہیں، یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ آیا بحری جہازوں نے انٹرسیپٹر فائر کیے یا ان کے جدید میزائل ٹریکنگ سسٹم نے اسرائیل کو آنے والے اہداف کی شناخت میں مدد کی۔
امریکی بحریہ نے بیلسٹک میزائلوں سے دفاع کرنے کی صلاحیت رکھنے والے ڈسٹرائر یو ایس ایس تھامس ہڈنر کو مغربی بحیرہ روم سے مشرقی بحیرہ روم کی طرف سفر شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔