X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ایرانی سپریم لیڈر کا اسرائیل کو بھرپور جواب دینے کا اعلان

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو بھرپور جواب دیں گے اور کہا کہ اسرائیل کو بے اثر اور بے بس کر دیں گے، صہیونی ریاست کو اپنے جرائم کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

 ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا بیان ایران کی اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کے ساتھ جاری کیا گیا۔

ایرانی عوام کے نام پیغام میں آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا تھاکہ صیہونی حکومت نے ایک بہت بڑی غلطی کی ہے اور اس کے نتائج بہت ہی برے ہوں گے، ایرانی قوم قیمتی شہدا کا خون رائیگاں نہیں جانے دے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج تیار ہیں، ملک کے حکام اور عوام کے تمام ارکان مسلح افواج کے پیچھے ہیں، آج ہر کوئی یہ محسوس کرتا ہے کہ ہمیں صہیونی دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنی چاہیے، ہمیں طاقت سے کام کرنا چاہیے، اور ہم طاقت سے جواب دیں گے، ہم ان کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ اسرائیلیوں پر زندگی بلاشبہ تلخ ہو جائے گی، یہ مت سوچیں کہ انہوں نے یہ کیا اور بس، نہیں یہ جنگ انہوں نے شروع کی، اب ان کو بھاگنے کی اجازت نہیں دیں گے، ہماری مسلح افواج اس دشمن پر سخت ضربیں لگائے گی۔

ایرانی سپریم لیڈر کے مطابق ایران کی مسلح افواج اللہ کے حکم سے صیہونی حکومت کو شکست دے گی، قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہوگی۔

دوسری جانب ایران نے اسرائیل پر جوابی حملے کیے ہیں اور 100 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے جن کے باعث ابتدائی اطلاعات کے مطابق 15 اسرائیلی زخمی ہوگئے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.