X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ایرو اسپیس فورس کے سربراہ جنرل حاجی زادے بھی اسرائیلی حملے میں شہید

ایران نے پاسداران انقلاب کی ایرواسپیس فورس کے سربراہ بریگیڈیر جنرل امیرعلی حاجی زادے کی اسرائیلی حملے میں شہادت کی تصدیق کردی۔

پاسداران انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل امیر علی حاجی زادے پاسداران انقلاب کے ایک سینٹر پر اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے۔ خیال رہے کہ اسرائیل نے آج صبح ایران پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے جن میں ایرانی جوہری تنصیبات اور اعلیٰ فوجی اسفران کا نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی حملے میں ایران کے سینئر جوہری سائنسدانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی حملوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل باقری، ختم الانبیا ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد اور دیگر سینئر افسران شہید ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی جوہری تنصیات پر ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 6 سائنسدان شہید ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملے میں جوہری سائنسدان احمد رضا ذوالفقاری، آزاد یونیورسٹی کے سربراہ اور جوہری سائنسدان محمد مہدی تہرانچی بھی شہید ہوئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں جوہری ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر فریدون عباسی اور عبدالحمید منوچہر بھی شہید ہوئے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی حملوں میں شہید سائنسدانوں میں سید امیرحسین فقیہی اور مطّلبی‌زادہ بھی شامل ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.