بین الاقوامی

ایران پرامریکی پابندیاں، تہران کا فوری ردعمل سامنے آگیا

امریکا نے ایرانی شخصیات اور اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نئی پابندیوں میں ایران کی 10 شخصیات اور 37 اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یو اے ای اور ہانگ کانگ کے کچھ ادارے بھی نئی امریکی پابندیوں میں شامل ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ نے امریکا کی جانب سے عائد نئی پابندیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران پر سفری پابندی عائد کی ہے۔

پابندی امریکی پالیسی سازوں کی ایرانی عوام سے دشمنی کی عکاسی کرتی ہے، امریکی پابندی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

کچھ عرصہ قبل بھی امریکا نے ایرانی شخصیات اور اداروں پر پابندیاں عائد کی تھیں۔

Related Articles

Back to top button