بین الاقوامی
پاکستانی فضائی حدود کی بندش،ایئرانڈیا کو یومیہ 20 کروڑ روپے کا نقصان

بھارتی ائیر لائنز پر پاکستان کی فضا ئی حدود کی بندش کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ فضا ئی حدود کی بندش سے صرف ائیر انڈیا کو, 8 ارب 20 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔ ائیر انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کیمبل ولسن نے نقصان پر بھارتی حکومت کو خط لکھ دیا۔ ائیر انڈیا کو روزانہ بیس کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔
ائیرانڈیا کے چیف ایگزیکٹوآفیسر کیمبل ولسن نے خط میں کہا ہے کہ پابندی اسی طرح لگی رہی تو ائیر لائنز کو آپریشن جاری رکھنا مشکل ہو جائے گا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیر انڈیا کے علاوہ دیگر بھارتی ائیر لائن کو بھی اب تک اربوں روپے کا نقصان پہنچ چکا ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی ائیر لائنز پر پاکستان کی فضا ئی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد ہونے کو چالیس روز مکمل ہو چکے ہیں۔