بین الاقوامی

تاریخ کا خطرناک طوفان، تیز بارش اور ہواؤں سے عمارتوں کی چھتیں اڑگئیں

جاپان کی تاریخ کا خطرناک طوفان ٹوکیو سے ٹکرا گیا، تیز بارش اورہواؤں سے عمارتوں کی چھتیں اڑگئیں، رگبی ورلڈ کپ میچ اور دیگر تقریبات بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ٹوکیو سمیت جاپان کے کئی شہروں سےلاکھوں افراد کا انخلا جاری ہے، لوگ بڑی تعداد محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کر اہر ہیں۔

طوفانی بارش اور تیزہواؤں سےاملاک کوشدیدنقصان جاپان میں گزشتہ 60 سال کےدوران یہ بدترین طوفان ہےکئی شہروں میں بجلی کی سپلائی منقطع ہونے سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا متعددعمارتوں کی چھتیں اڑگئیں تیزبارشوں کےباعث علاقےمیں سیلاب اورلینڈسلائیڈنگ کاخطرہ بھی ہے۔

حکومت کی جانب سے طوفان کو وائلنٹ قرار دے کر ریڈ الرٹ جاری کیے گئے تھے۔

اسٹوز ، فیکٹریاں اور سب وے سسٹم بھی بند کر دیے گئے ہیں اس سے پہلے جاپان میں منعقدہ رگبی ورلڈ کپ کے دو میچز بھی منسوخ کر دیے گئے تھے۔

Related Articles

Back to top button