X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

آذربائیجان کا پاکستان کے حق میں بیان سامنے آگیا

پہلگام حملے پر آذربائیجان کا پاکستان کے حق میں بیان سامنے آگیا، آذری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں آذربائیجان نے پہلگام حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر تشویش ہے، فریقین تحمل کامظاہرہ کریں اور بات چیت سےمسائل حل کریں۔ آذری وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ پہلگام واقعے کی آزاد اور شفاف بین الاقوامی تحقیقات کرائی جائیں۔

بیان میں یہ بھی کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ تنازع کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق نکالا جائے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.