X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

یو اے ای کا 16 ہزار سے زائد افراد کو گولڈن ویزے جاری کرنے کا بڑا اعلان

متحدہ عرب امارات نے تعلیم کے شعبے میں 16,456 افراد کو گولڈن ویزے جاری کردیے۔

حکومت امارات نے تعلیم کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو گولڈن ویزے جاری کیے ہیں۔

گولڈن ویزا 10 سال کا رہائشی پرمٹ ہے جو نمایاں کارکردگی دیکھانے والوں کو دیا جاتا ہے۔

اماراتی گولڈن ویزا حاصل کرنے والوں میں 10,710 ہائی اسکول کے بہترین طلبہ بھی شامل ہیں جنھوں نے اپنے امتحانات میں 95 فیصد سے زائد نمبرز حاصل کئے۔

حکومت نے 5,246 نمایاں یونیورسٹی گریجویٹس کو گولڈن ویزے جاری کیے ہیں جبکہ 337 تعلیمی ماہرین کو بھی گولڈن ویزا دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق عالمی سطح پر تسلیم شدہ یونیورسٹیوں کے 147 گریجویٹس اور 16 نمایاں سائنسدانوں کو بھی گولڈن ویزے دیے گئے ہیں۔

ابوظبی میں امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ گولڈن ویزا پروگرام کا مقصد عالمی ٹیلنٹ کو متحدہ عرب امارات میں مستقل رہائش فراہم کرنا ہے تاکہ گولڈن ویزا رکھنے والے افراد تعلیم کے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.