بین الاقوامی

ٹرمپ نے کیسے تجارتی معاہدہ کرنے سے انکار کیا جس سے مودی کو منہ کی کھانی پڑ گئی، اندر کی ساری کہانی آگئی سامنے

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ‘ہاؤڈی مودی’ ریلی کے ایک روز بعد ہی امریکا اور بھارت کی مالیاتی ٹیمیں تجارتی معاہدہ کرنے میں ناکام ہوگئیں۔

بھارت کے انگریزی اخبار دی ہندو کی رپورٹ کا کے مطابق بھارتی وزیر تجارت پیوش گویل امریکا کے تجارتی نمائندے رابرٹ لائتھیزر سے تجارتی پیکج حاصل کرنے کے لیے نیویارک میں موجود تھے تاہم دونوں فریق انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) مصنوعات کے لیے معاہدہ کرنے میں ناکام رہے۔

 

ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائنز میں نریندر مودی سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ ‘ہم بہت جلد اور بہت بڑا تجارتی معاہدہ کریں گے’۔

بھارت کے سیکریٹری خارجہ وجے گوکھلے نے وضاحت نہیں دی کہ تجارتی معاہدہ کیوں نہ ہوسکا تاہم معلومات رکھنے والے 3 ذرائع نے ‘دی ہندو’ کو بتایا کہ معاہدہ اس لیے نہیں ہوسکا کیونکہ امریکا چاہتا تھا کہ بھارت آئی سی ٹی مصنوعات پر عائد 20 فیصد کا ٹیرف ختم کرے تاہم نئی دہلی کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ سے مارکیٹ میں چینی ٹیکنالوجی کی بھرمار ہوجائے گی۔

اس کے علاوہ امریکا میڈیکل ڈیوائسز اور ڈیری مصنوعات کے لیے بھارتی مارکیٹوں تک مکمل رسائی چاہتا تھا۔

امریکا نے میڈیکل ڈیوائسز کی قیمتوں کے کنٹرول کو ختم کرنے اور ڈیری مصنوعات سمیت دیگر زرعی اشیا کی مارکیٹوں تک مکمل رسائی کا مطالبہ کیا تھا۔

دوسری جانب بھارت امریکی مارکیٹوں میں ترجیحی سسٹم پروگرام کے تحت ترجیحی مارکیٹوں تک دوبارہ رسائی چاہتا تھا جسے جون میں ختم کردیا گیا تھا۔

بھارت نے زرعی اشیا کی مارکیٹ میں سہولیات بھی طلب کی تھیں جہاں تک اسے پہلے ہی رسائی حاصل ہے اور اس کے علاوہ اس نے چند زرعی مارکیٹوں تک مکمل رسائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button