بین الاقوامی

ایران نے 28 ممالک کیلئے ویزے کی شرط ختم کردی

ایران نے ملک سیاحت کی ترقی کیلئے 28 ممالک کو ویزا سہولت سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق نائب وزیر خارجہ علی رضا بیگ دلی نے کہا ہے کہ بعض ممالک کے شہریوں کے لیے حکومت نے یکطرفہ طور پر بلا ویزا سیاحت سے متعلق حکم نامہ متعلقہ اداروں کو جاری کر دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان ممالک میں سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، بحرین، از بکستان، تیونس، تنزانیہ، جاپان، انڈونیشیا، سنگاپور، برازیل، سربیا، بوسنیا ہرزیگووینا، بیلاروس اور بھارت سمیت 28 ممالک شامل ہیں۔

علی رضا بیگ دلی نے بتایا کہ متعلقہ ممالک کے شہری بذریعہ فضائی راستے ایران میں داخل ہوتے وقت حصول ویزا سے مستثنیٰ ہونگے لیکن بری راستوں سے داخلے پر ویزا لینا ہوگا۔

Related Articles

Back to top button