بین الاقوامی

پاکستانیوں کو آزادانہ، منصفانہ انتخابات سے اپنے لیڈرز کا انتخاب کرنے کا حق ہے: امریکا

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے انتخابی عمل کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔ ۔ ویدانت پٹیل نے کہا کہ پرتشدد واقعات، میڈیا کی آزادی پر پابندی، انٹرنیٹ کی آزادی سمیت اظہار رائے میں رکاوٹ پر تشویش ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ چاہتے ہیں اس عمل میں اظہار رائےکی آزادی کا احترام ہو۔ ویدانت پٹیل نے کہا کہ پرتشدد واقعات، میڈیا کی آزادی پر پابندی، انٹرنیٹ کی آزادی سمیت اظہار رائے میں رکاوٹ پر تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو آزادانہ، منصفانہ انتخابات سے اپنے لیڈرز کا انتخاب کرنے کا حق ہے۔

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ خوف، تشدد یا دھمکی کے بغیر پاکستانی عوام کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔

Related Articles

Back to top button