بین الاقوامی

بھارت: مودی حکومت نے ایک اورصدیوں پرانی مسجد کو شہید کردی

بھارت میں انتخابات نزدیک آتے ہی مساجد اور مسلمانوں کے قبرستان بھی مودی سرکار کے نشانے پر آگئے، بابری مسجد کے ملبے پر مندر کے افتتاح کے بعد نئی دہلی کی تاریخی ’اخوندجی مسجد‘ کو بھی شہید کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں مودی سرکار انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے مسلمانوں کے بنیادی حقوق غصب کرنے لگی، نام نہاد جمہوریت کی دعویدار مودی سرکار انتہائی اوچھے وار کرتے ہوئے بھارت میں قائم مساجد کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے لگی۔

نئی دہلی کی مساجد کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے قبرستان بھی ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئے۔

نئی دہلی میں صدیوں پرانی اخوندجی مسجد کو مودی سرکار نے منہدم کر دیا، ہندو انتہا پسندوں نے مسجد سے ملحقہ قبرستان میں قبروں اور قرآن پاک کے نسخوں کی بھی بے حرمتی کی۔

رپورٹ کے مطابق مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کی قبروں کو مسمار کیا جا رہا ہے، قبروں کی اس حد تک بےحرمتی کی گئی کہ کفن اور میتیں بھی نظر آ رہی ہیں۔

امام مسجد نے بتایا کہ اس جگہ کو خالی کرنے کا کوئی نوٹس نہیں دیا گیا تھا، بھارتی فوج بلڈوزر کے ساتھ زبردستی مسجد کے احاطے میں داخل ہوئی اور ہمیں کہا کہ یہ جگہ خالی کردو، انہوں نے ہم سے کہا کہ یہ دہلی ڈویلپمنٹ کی زمین ہے، ہمارے پاس کاغذات ہیں۔

Related Articles

Back to top button