X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ماہرہ خان کی مہندی کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنی مہندی کی تقریب کی تصاویر جاری کردیں۔

ماہرہ نے انسٹاگرام پر مہندی کی تصاویر شیئر کیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اس تقریب کے لیے جامنی رنگ کی فراک پہنی جس پر انہوں نے تقریب کی مناسبت سے نارنجی رنگ کا دوپٹہ پہنا۔

تصاویر میں انہیں پھولوں کی چادر تلے اسٹیج پر لایا جارہا ہے، اداکارہ کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔ اس سے قبل بھی اداکارہ نے نکاح سمیت دعائے خیر اور مایوں کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان کی شادی سے قبل دعائے خیر 16 ستمبر کو ہوئی تھی، بعدازاں اسی تاریخ کو اداکارہ کی دوستوں نے ان کی مایوں رکھی۔ 29 ستمبر کو ماہرہ خان کی مہندی کی تقریب تھی جس کی تصاویر انہوں نے آج جاری کیں۔

ماہرہ خان کا سلیم کریم سے نکاح یکم اکتوبر کو بھوربن میں ہوا جس کی تصدیق اداکارہ کے بھائی اور مینیجر نے 2 اکتوبر کو کی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.