شوبز کی خبریں
ایک کھڑکی پر مشتمل دنیا کا سب سے چھوٹا میوزیم

سوئزرلینڈ کا ہوسیسج میوزیم ملک کا ہی نہیں بلکہ دنیا کا سب سے چھوٹا میوزیم ہے۔
یوسیسج میوزیم میں داخلے کی کوئی فیس نہیں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کوئی اس میوزیم میں داخل بھی نہیں ہوسکتا۔ کیونکہ یہ پورا میوزیم صرف ایک کھڑکی پر مشتمل ہے۔ یہ کھڑکی بھی دو فٹ لمبی اور دو فٹ چوڑی ہے۔اس کھڑکی کو لوہے کی سلاخیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ یہ کھڑکی سوئزرلینڈ کے شہر بازل کے اولڈ ٹاؤن کے ایک 600 سال پرانے گھر میں واقع ہے۔
اس چھوٹے سے میوزیم میں رکھی اشیاء ہر چند ماہ بدل جاتی ہیں۔ اس گھر میں رہنے والا ورگیٹ خاندان پچھلے 35 سالوں سے اس گھر میں رہ رہا ہے اور 24 سالوں سے اس میوزیم کو چلا رہا ہے۔ یہ خاندان اپنی یادگاری اشیاء بھی اس میوزیم میں سجاتا ہے اور دیگر لوگوں سے ملنے والی اشیاء بھی کھڑکی میں رکھی جاتی ہیں۔