شوبز کی خبریں

کنگ آف میوزک مائیکل جیکسن کا آج 61واں یوم پیدائش

امریکی تاریخ کے کامیاب ترین موسیقار کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کی 61 سالگرہ آج منائی جا رہی ہے، چالیس سالوں تک مرکزنگاہ رہا اور ان کے گائے ہوئے گانے مداحوں کےدلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔

اپنے منفردانداز سے پاپ موسیقی پر اَنمٹ نقوش چھوڑنے والے مائیکل جیکسن انتیس اگست انیس سو اٹھاون میں امریکی شہر گیری میں پیدا ہوئے اور پانچ سال کی عمر میں ہی میوزک کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

انہوں نے اپنے فنی کیریئرکا آغازانیس سو چونسٹھ میں اپنے بھائیوں کے پاپ گروپ جیکسن فائیو سے کیا۔ جن کا پہلا میوزک البم ’آئی وانٹ یو بیک‘ تھا۔ جس نے دنیا بھر میں ایسی دھوم مچائی کہ سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔

مائیکل جیکسن نے اپنے پہلے سولو البم ’آف دی وال‘ کے ذریعے پاپ موسیقی کی دنیا میں الگ پہچان بنائی۔ انیس سو بیاسی میں انکے ایک اورالبم ’تھرلر‘ نے ایسا تہلکہ مچایا کہ ہر ایک کی زبان پر ان کا نام تھا جو دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونیوالا البم بھی قرار دیا گیا۔

مائیکل جیکسن کی آواز کے ساتھ ساتھ ان کے انوکھے ڈانس اسٹائلز نے بھی دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی اور مون واک نامی ڈانس اسٹائل مائیکل جیکسن کی شناخت بن گیا۔ تھرلر، بیٹ اِٹ، بیڈ، ڈینجرس اور بلی جینز جیسے بلاک بسٹر میوزک البمز دینے والے مائیکل نے ایک حمد ’گو تھینکس ٹو اللہ‘ بھی ریکارڈ کرائی جس سے انکے اسلام قبول کرنے کی افواہوں نے جنم لیا۔

کنگ آف پاپ مائیکل جیکسنپچیس جون دو ہزار نو کو رکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے، پاپ موسیقی پر اپنے ناقابل فراموش کام کی بدولت مائیکل جیکسن مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ راج کریں گے۔

 

Related Articles

Back to top button