شوبز کی خبریں

سجل علی کا شہداء پاکستان کی ماؤں سے اظہار یکجہتی

معروف اداکارہ سجل علی نے یوم تکریم کے موقع پر شہداء پاکستان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں اور ان کی ماؤں کو سلام پیش کیا ہے۔

انسٹاگرام پر سجل علی نے یوم تکریم کی مناسبت سے گزشتہ روز آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والا نغمہ اسٹوری میں شیئر کیا۔

سجل علی نے نغمے شیئر کرتے ہوئے شہدا پاکستان اور ان کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کی اور کیپشن میں لکھا کہ پاکستان کے شہداء جتنے بہادر ہیں ان کی مائیں بھی اتنی ہی بہادر ہیں جو اپنے بیٹوں کو سرحد پر بھیجتی ہیں، وہ روتی ہیں، ان کا دل بھی ٹوٹتا ہے لیکن وہ پھر بھی ثابت قدم رہتی ہیں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ہم ایسے بہادر بیٹوں، ہمارے ہیروز اور ان کی ماؤں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں اور انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button