شوبز کی خبریں

دہی کھانے کا منفرد اور دلچسپ مقابلہ

بھارت میں اس سال بھی ایک منفرد مقابلے کا انعقاد ہوا جس میں دہی کھانے پر شہریوں کو مختلف انعامات دیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹنا شہر میں گزشتہ 11 سال سے دہی کھانے کا دلچسپ مقابلے کا انعقاد ہوتا ہے جس میں بڑی تعداد میں شہری شرکت کرتے ہیں۔

دو سال کورونا کے باعث یہ مقابلہ نہیں کروایا گیا ، تاہم اس سال یہ ایونٹ گزشتہ دنوں منعقد ہوا جس میں 500 سے زائد شہریوں نے حصہ لیا۔

دہی کھانےکے مقابلے میں شہریوں کو 3 منٹ کے اندر 3 کلو دہی کھانی ہوتی ہے، یہ مقابلہ پٹنا کی ڈیری آرگنائزیشن منعقد کرواتی ہے، اس میں 3 کیٹیگریز ( مرد ، عورت اور عمر دراز )افراد شامل تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اجے کمار نے مردوں کی کیٹیگری میں مقابلہ جیتا،انہوں نے 3 منٹ میں 3.42 کلو دہی کھائی جبکہ عورتوں کا مقابلہ پریما تیواری نے اپنے نام کیا۔

یہ واضح نہیں ہوا کہ جیتنے والے افرادکو کتنی انعامی رقم دی جاتی ہے البتہ انہیں دہی شری کا خطاب ملتا ہے ۔

رپورٹس کے مطابق پٹنا کی ڈیری آگنائزیشن 2012 سے اس مقابلے کا انعقاد کروا رہی ہے جس کامقصد شہریوں کو صحت کیلئے دہی کی اہمیت بتانا ہے۔

Related Articles

Back to top button