شوبز کی خبریں

سکینڈلز کی کوئین پھنس گئی بڑے مسئلے میں

ہمیشہ ہی خبروں کی شہ سرخیوں میں رہنے والی لالی وڈ انڈسٹری کی اداکارہ میرا کے حوالے سےتہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا ہے۔

اداکارہ نے دبئی میں ایک خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے پولیس کیس بن گیا اور اداکارہ کا پاسپورٹ بھی پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا تاہم اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا پاسپورٹ ایکسپائر ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا دبئی میں ایک خاتون پر تشدد کرکے پولیس کیس بھگت رہی ہیں۔

اداکارہ میرا نے دس روز قبل ایک خاتون پردبئی میں تشدد کیا جو وہاں کی مقامی رہائشی ہے۔ میرا کے والد، والدہ اور مینجر بھی متضاد بیانات دے رہے ہیں، کوئی کہہ رہا ہے کہ وہ لاہور میں ہے اور کوئی کہہ رہا کہ وہ دو روز تک دبئی سے واپس آئے گی۔

دوسری طرف اداکارہ میرا کے منیجر حسن کے مطابق میرا کا پاسپورٹ ایکسپائر ہو گیا تھا جس کی وجہ سے حکام نے اسے ضبط کر لیا، اداکارہ کا نیا پاسپورٹ بن گیا ہے اور وہ اب ایک دو روز میں پاکستان واپس آ جائیں گی۔

 

Related Articles

Back to top button