شوبز کی خبریں

شوہر کی تنقید برداشت سے باہر، ایمن اداکارہ حنا کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑگئی

اداکارہ حنا الطاف نے حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران اداکار منیب بٹ پر تنقید کی جس پر ان کی اہلیہ ایمن نے حنا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اداکارہ حنا الطاف اکثر اپنے انٹرویوز کے دوران کچھ تلخ باتیں کرجاتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ کو میزبان تابش ہاشمی نے اپنے پروگرام ’ٹو بی اونسٹ‘ میں مدعو کیا، یہ شو شو پاکستان کے پہلے ویڈیو پلیٹ فارم بنجی پر چلایا جا رہا تھا۔ میزبان نے حنا الطاف سے سوال کیا کہ ‘ایسا کون سا اداکار ہے جس کو ایکٹنگ نہیں آتی؟ جس کے جواب میں حنا نے منیب بٹ کا نام لے لیا۔

حنا کے جواب پر تابش ہاشمی نے کہا کہ منیب بٹ ؟ گوگل کرنا پڑے گا جس پر اداکارہ نے حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کیا منیب بٹ کا نہیں پتہ؟ تو میزبان نے کہا مجھے نہیں پتہ کیوں کہ میں ٹی وی نہیں دیکھتا۔

حنا الطاف نے کہا کہ انہوں نے مجھے بلایا تھا، جس پر تابش ہاشمی نے بھی مزاحیہ انداز میں کہا اچھا وہ جس کی وائف نے شادی کے دوسرے دن ہی مہندی لگا کر لکھا تھا کہ جہیز خوری بند کرو۔

حنا الطاف اور تابش کے اس تبصرے پر اداکارہ ایمن اور منال خان بھی خاموش نہ بیٹھیں اور دونوں نے اپنے اپنے غصے کا اظہار انسٹاگرام اور فیس بک پر اسٹیٹس لگا کر کیا۔

ایمن خان نے ساتھ ہی ’محنت کر حسد نہ کر‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا اور منال خان نے بھی اپنی پوسٹ میں شیم کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔

 

 

Related Articles

Back to top button