شوبز کی خبریں
پاکستانی فلم ’’صرف تم ہی تو ہو‘‘

معروف پاکستانی ہدایتکارہ سنگیتا کی فلم ’’صرف تم ہی تو ہو‘‘ 3 سال کی تاخیر کے بعد 19 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔
سنگیتا اس حوالے سے چند روز میں پریس بریفنگ بھی دیں گی۔ ہدایتکارہ نے فلم کی پروموشن کا آغاز کر دیا جس کے رائٹر سورج بابا ہیں۔
فلم کے مرکزی کرداروں میں دانش تیمور، احمد عبدالرحمن، شیراز اور قرۃالعین نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
مذکورہ فلم کی عکس بندی 2016 میں مکمل کی گئی تھی، لیکن کچھ مسائل کے سبب فلم ریلیز نہیں ہو سکی۔ اب 3 سال کے بعد فلم کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے اور فلم 19 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔