شوبز کی خبریں

الن فقیر آج بھی اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں

معروف لوک گلوکار الن فقیر
پاکستان کے معروف لوک گلوکار الن فقیر کی انیسویں برسی آج منائی جارہی ہے، صوفیانہ کلام میں جداگانہ انداز رکھنے والے گلوکار الن فقیر نے صوفیانہ کلام گا کر ملک گیر شہرت حاصل کی۔

معروف لوک گلوکار الن فقیر نے سندھ کے ایک گاؤں میں آنکھ کھولی۔ الن فقیر کو ” تیرے عشق میں جو بھی ڈوب گیا ” جیسے گانوں نے شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔

لوک گلوکاری کے بے تاج بادشاہ الن فقیر نے لازوال نغمے بھی گائے۔ الن فقیر نے صوفیانہ کلام گا کر ملک اور بیرون ملک میں شہرت حاصل کی۔ اپنے جداگانہ انداز گلوکاری کی بدولت الن فقیر کو کئی ایوارڈز بھی دیے گئے، ان میں اسی کی دہائی میں ملنے والا صدارتی ایوارڈ سرفہرست ہے۔

لوک گلوکاری کا یہ چمکتا ستارہ چار جولائی سن دو ہزار کو اس جہان فانی سے کوچ کر گیا مگر وہ آج بھی اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

Related Articles

Back to top button