X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ماہرہ کا حمزہ علی کی سالگرہ پراداکار کوانوکھا مشورہ

بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے قریبی دوست حمزہ علی عباسی کو سالگرہ کے موقع پر انوکھے مشورے سے نوازا ہے۔دوستی کے ناطے ماہرہ خان نے حمزہ علی عباسی کو ایک مخلصانہ مشورہ دیا ہے جسے حمزہ علی عباسی نے شکریے کے ساتھ قبول کرنے سے انکار کردیا۔گزشتہ روز حمزہ علی عباسی نے اپنی 34 ویں سالگرہ منائی اس موقع پر انہیں ان کے مداحوں اورقریبی عزیزوں کے ساتھ اداکارہ ماہرہ خان نے بھی مبارکباد دی، تاہم ماہرہ نے حمزہ علی عباسی کو دوستانہ مشورہ دیتے ہوئے کہا امید ہے اس سال آپ ویڈیو گیمز کھیلنا چھوڑدیں گے(دوسری چیزوں کے ساتھ)۔ شاید ماہرہ خان سوچتی ہیں حمزہ علی عباسی کی عمر ویڈیو گیمز کھیلنے کے لیے زیادہ ہوگئی ہے، جب کہ دوسری چیزوں کا مطلب یہ لیا جاسکتا ہے شاہد ماہرہ اپنے عزیز دوست کو اس مشورے کے ذریعے یہ پیغام دینا چاہتی ہیں کہ وہ ٹی وی پر آکر سیاستدانوں کے بارے میں تبصرے کرنا چھوڑدیں۔دوسری جانب حمزہ علی عباسی نے ماہرہ خان کے مشورے کو شکریہ کے ساتھ قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا شکریہ ماہرہ خان! لیکن میں ویڈیو گیمز کھیلنا نہیں چھوڑسکتا، میں ان ویڈیو گیمز کو مستقبل میں زیادہ سے زیادہ جیتنے کی کوشش کروں گا۔واضح رہے کہ ماہرہ خان اورحمزہ علی عباسی ایک ساتھ فلم مولا جٹ 2میں کام کررہے ہیں، فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکارفواد خان بھی شامل ہیں فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیاگیا ہے

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.